جموں و کشمیر مین این آئي ٹی کے احاطے میں طلبہ و طالبات کی بے چینی پر تشویش ظاہر کرتے ہوئے کانگریس نے آج کہا کہ جب سے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) برسراقتدار آئي ہے یونیورسٹیوں میں بے چینی کی کیفیت سب سے زیادہ خوف و ہرا س کا سبب بن گئی ہے۔
کانگریس کے سینئر لیڈر اور کانگریس صدر سونیا گاندھی کے سیاسی مشیر احمد پٹیل نے کہا کہ "یہ صورتحال فلم اینڈ ٹیلیویژن انسٹی چیوٹ آف انڈیا (ایف
ٹی آئی آئي) سے شروع ہوئی تھی اور اب متعدد یونیوسٹیوں سے گزرتے ہوئے این آئی ٹی تک پہنچ گئی ہے۔
جب سے بی جے پی مرکز کے اقتدار میں آئی ہے طلبہ و طالبات پر وحشیانہ طاقت کے استعمال اور یونیورسٹیوں میں بے چینی کی کیفیت سب سے زیادہ خوف و خدشے کا سبب بن گيا ہے، جس کی وجہ سے پولس کے ساتھ طلبہ کی جھڑپیں بھی ہوئي ہے اور پولس کو لاٹھی چارج کرنے پر مجبور ہونا پڑا ، جس میں متعدد افراد زخمی ہوگئے"۔